8 ستمبر 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ داخلی اور بیرونی سازشوں میں نہیں آئے گي۔

ابنا:‌ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ چودہ مارچ سے موسوم گروہ صہيونی رياست کا ہمنوا بنا ہوا ہے اور حزب اللہ ان گروہوں اور بیرونی عناصر کے فتنوں کا شکار نہیں ہوگي۔ انہوں نے کہا کہ سعد حریری کی سربراہی میں چودہ مارچ کے گروہ کے حوصلے پست ہو چکے ہیں اور وہ دوبارہ حکومت حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پیر مار رہا ہے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم امریکہ اور صہيونی سازشوں کی ہمنوائي کے شدید مخالف ہیں اور حزب اللہ ،فوج اور قوم کے رشتے پر فخر کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے سعد حریری جو مغرب نواز وزیراعظم تھے ان کی حکومت چند ماہ قبل گر گئي تھی اس وقت سے سعد حریری اور ان کا مغرب نواز گروہ بے بنیاد الزامات لگا کر حزب اللہ کے خلاف امریکی اور اسرائيلی سازشوں پرعمل کرتا رہا ہے۔............./169